عدالت عالیہ لاہور عجائب گھر

عدالت عالیہ لاہور کی ڈیڑھ سو سالہ تقریبات کے موقع پر 26 نومبر 2016ء کو ایک عجائب گھر کا سنگِ بنیاد رکھا گیا۔ اس عجائب گھر کے قیام کا بنیادی مقصد یہ تھا کہ ایشیاء کی ایک قدیم ترین اور باوقار ترین عدالت کی شاندار تاریخ، ثقافتی ورثہ اور ارتقائی مراحل کو نہ صرف محفوظ کیا جا سکے بلکہ ان نوادرات سے وقتاً فوقتاً یہاں آنے والے لوگوں کو روشناس بھی کروایا جا سکے۔ مختلف ادوار سے وابستہ قدیم اشیاء اور فن پارے جو کہ عدالت عالیہ کے معزز جج صاحبان، ان کے عزت مآب  خاندانوں اور ضلعی عدالتوں کی طرف سے عطیہ کیے گئے ہیں، اس عجائب گھر کا حصہ ہیں جنہیں نہایت خوبصورت انداز میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے تا کہ عام عوام اور غیر ملکی وفود عدالت عالیہ لاہور کی سالوں پرانی میراث، عظمت وسطوت اور تاریخ کو سمجھ سکیں۔