کیلنڈر

سالانہ تعطیلات

مغربی پاکستان سول کورٹ آرڈیننس1962 - سیکشن 25 کی دفعات کے تحت ، محترم چیف جسٹس ہائیکورٹ اور ججز لاہور ہائیکورٹ نے درجہ ذیل سالانہ عام تعطیلات کی فہرست کو پرنسپل سیٹ، اس سے ملحقہ بنچوں (بہاولپور ، ملتان اور راولپنڈی)، پنجاب کی سول اور سیشن عدالتوں کے لیے براۓ سال 2021 منظورکر دیا ہے:

سیریل نمبر فیسٹیول کا نام ہفتے کے دن تاریخ دنوں کی تعداد
1 یوم کشمیر جمعہ 05 فروری 1
2 یوم پاکستان منگل 23 مارچ 1
3 گڈ فرائیڈے (عیسائیوں کے لئے) جمعہ 02 اپریل 1
4 ایسٹر اتوار (عیسائیوں کے لئے) اتوار 04 اپریل 1
5 مئی ڈے ہفتہ 01 مئی 1
6 * عیدالفطر جمعہ, ہفتہ اور اتوار 14 ، 15 اور 16 مئی 3
8 * عیدالاضحیٰ

بدھ اور جمعرات

21 اور 22 جولائی

2
7 یوم آزادی ہفتہ 14 اگست 1
9 *محرم (عاشورا)
(نویں اور دسویں)
بدھ اور جمعرات 18 اور 19 ​​اگست 2
10 *حضرت داتا گنج بخش (رح) عرس (لاہور ہائی کورٹ کی پرنسپل سیٹ، سول اور سیشن کورٹس کے لئے) منگل 28 ستمبر 1
11 *عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منگل 19 اکتوبر 1
12 یوم پیدائش قائداعظم اور کرسمس ہفتہ 25 دسمبر 1
13 سردیوں کی تعطیلات:
(i) پنجاب میں ہائی کورٹ ، سول اور سیشن عدالتوں کے لئے۔ ہفتہ تا ہفتہ 25 دسمبر 2021 تا یکم جنوری 2022 ء 8
(ii) صرف لاہور ہائیکورٹ کے معزز ججوں کے لئے ہفتہ تا ہفتہ 25 دسمبر 2021 تا 8 جنوری 2022 ء 15

نوٹ:

  • اسٹیرک (*)نشان دہندہ تعطیلات چاند کے ظہور پزیر ہونے سے مشروط ہیں۔اگر ایونٹ مطلع شدہ دن کےعلاوہ دوسرے دن پر آۓ  تو ہائی کورٹ کے ذریعہ سائلین کو بروقت نوٹس/ ہدایات جاری کی جائیں گی-
  • پنجاب میں سول اور سیشن عدالتیں 25 دسمبر2021 (ہفتہ)  سے 01 جنوری2022  (ہفتہ)  تک موسم سرما کی تعطیلات کریں گی-
  • لاہور ہائیکورٹ کے معزز جج صاحبان  موسم سرما کی تعطیلات 25 دسمبر،2021 (ہفتہ)  سے 08 جنوری،2022 (ہفتہ) تک جبکہ لاہورہائی کورٹ کے عملے کے لئے 25 دسمبر،2021  (ہفتہ) سے یکم جنوری (ہفتہ) 2022 تک ہوں گی-
  • ہفتے میں ہر اتوار کو ایک چھٹی ہو گی-
  • لاہور ہائی کورٹ کی طویل تعطیل 05 جولائی (پیر) سے 04 ستمبر (ہفتہ) 2021 تک ہوگی-
  • مری اور کوٹلی ستیاں ذیلی ڈویژن ڈسٹرکٹ راولپنڈی کے علاوہ پنجاب سول اور سیشن عدالتوں میں موسم گرما کی تعطیل 1 اگست 2021 تا 31 اگست 2021 تک ہوگی ۔
  • مری اور کوٹلی ستیاں سب ڈویژن ضلع راولپنڈی میں سول عدالتیں ہر سال اگست کی بجائے جنوری کے مہینے میں چھٹیوں کے لئے بند رہیں گی۔

عدالتی اوقات کار (پرنسپل سیٹ اور بینچ)

پیر تا جمعرات
صبح 9 بجے تا 11:00 بجے تک کورٹ سیٹنگز
صبح 11:00 سے صبح 11:30 بجے تک وقفہ
صبح 11:30 سے دوپہر 01:30 بجے کورٹ سیٹنگز
جمعہ
صبح 9 بجے تا 11:00 بجے تک کورٹ سیٹنگز
صبح 11:00 سے صبح 11:30 تک وقفہ
صبح 11:30 سے صبح 12:30 تک کورٹ سیٹنگز
ہفتہ
ہفتہ کو کوئی عدالتی کاروائی نہیں ہوگی جب تک کہ معزز جج کوئی فیصلہ نہ لیں۔ یہ دن آرڈر لکھنے کے لیے مختص ہے

آفس اوقات کار

پیر تا جمعرات اور ہفتہ
08:30 صبح سے 02:30 بجے تک  
جمعہ
صبح 08:30 بجے سے 12:30 بجے تک

پنجاب - سول اور سیشن عدالتیں

پیر تا جمعرات اور ہفتہ
08:00 صبح سے 02:00 بجے تک
جمعہ
صبح 08:00 بجے تا 12:30 بجے